ناسا نے تیرہ برس قبل گم ہونے والے سیٹیلائٹ کو ڈھونڈ نکالا

ناسا نے تیرہ برس قبل گم ہونے والے سیٹیلائٹ کو ڈھونڈ نکالا
کیپشن: nasa setilite local ناسا ماہر فلکیات سیٹیلائٹ

نیویارک:ناسا نے تیرہ برس قبل گم ہونے والے سیٹیلائٹ کو ڈھونڈ نکالا ہے جس میں ان کی مدد ایک ماہر فلکیات نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہر فلکیات نے سب سے پہلے آسمان میں اس سیٹیلائٹ کا سراغ لگایا اور اس کی تصویر کو ناسا کو بھیجا ۔

ناسا نے سن 2000 میں اس سیٹیلائٹ کو خلا میں بھیجا اور 2002 میں مشن مکمل ہوا لیکن جب 2005 میں اس کو دوبارہ رابطے میں لانے کی کوشش کی گئی تو کامیابی نہ مل سکی۔

سیٹیلائٹ کو ناکارہ یا گمشدہ ہونے کا لکھ کر مشن کو بند کر دیا گیا لیکن دو ہفتے قبل ایک ماہر فلیکیات نے اس کی نشاندہی کی اور ناسا کو تصویر بھیجی ۔

ناسا کو تصویر کی تصدیق میں دو ہفتے کا وقت لگا اور اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ وہی سیٹیلائٹ ہے جو کہ ابھی بھی کام کر رہا ہے۔