ہم جو کام کر رہے ہیں اس کے اثرات تین سال بعد نظر آئیں گے، چوہدری سرور

ہم جو کام کر رہے ہیں اس کے اثرات تین سال بعد نظر آئیں گے، چوہدری سرور
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق سے ہمارا اتحاد انتخابات سے قبل کا ہے۔ہم جو کام کر رہے ہیں اس کے اثرات تین سال بعد نظر آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کہ کوئی مڈٹرم انتخابات نہیں ہو رہے ہیں حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی اور ہم اپنا منشور پورا کریں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان سے ہمارا اتحاد انتخابات سے پہلے کا ہے اور ہم نے اکھٹے انتخاب لڑا ہے۔ پارٹرنر شپ میں شکایات جمہوریت کا حصہ ہیں اور اس سے جمہوریت کو تقویت ملتی ہے۔

نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق ہمیں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ بورڈ بنایا گیا ہے وہ اپنا فیصلہ کرے گا۔چوہدری محمد سرور نے نواز شریف کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت لوگوں پر آتے رہتے ہیں تاہم ملک میں قانون موجود ہے اور ہم اس کے مطابق ہی چلیں گے۔