کراچی:15 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹی 20ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے 71 رنز سے جیت لیا ۔
Match Summary!@windieswomen win the first #PAKWvWIW T20I by 71 runs.
— PCB Official (@TheRealPCB) January 31, 2019
Scorecard: https://t.co/1Raz2rVUIS pic.twitter.com/w62UJIajuP
ذرائع کے مطابق پاکستانی خواتین ہوم گراؤنڈ پر مہمان ٹیم کو سرپرائز نہ دے سکیں جبکہ کیربیئنز ٹیم نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
For her match winning innings, Deandra Dottin is the player of the Match! #PAKWvWIW pic.twitter.com/YCDq3FfSvf
— PCB Official (@TheRealPCB) January 31, 2019
ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں سیریز کا پہلا معرکہ مہمان خواتین کے نام ۔کیربیئنز خواتین کا 161 رنز کا ہدف میزبان خواتین کیلئے ماؤنٹ ایورسٹ ثابت ہوا اورپاکستان کی پوری ٹیم 18 اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔کپتان بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے ۔
اس سے قبل مہمان ٹیم نے 2 وکٹ پر 160 کا ٹوٹل سکور بورڈ پر جمایا ۔ڈیانڈرا نے 90 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی ، وہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جبکہ چیڈیان بھی 50 رنزپر ناٹ آؤٹ رہیں ۔