Get Alerts

پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلامی کا بھی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان 

پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلامی کا بھی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان 
سورس: file

لاہور: پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی عمران خان کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ 

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جماعت اسلامی 6 فروری کو گجرات سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں دھرنوں کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 100 دھرنوں کے بعد 101 ویں دھرنے کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ مہنگائی، بے روز گاری،کرپشن کی سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

واضح  رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔