بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور  نک جونس نے پہلی بار اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس کی تصویر شیئر کرد ٰیں ۔

 پریانکا چوپڑا کی جانب سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  شیئر کی گئی  تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی  بیٹی  مالتی میری چوپڑا جوناس نے سفید رنگ کا  لباس  پہن رکھا ہے اور سر پر  لباس کا ہم رنگ پیئر  بینڈ بھی پہنا ہوا  ہے ،جس میں وہ بلکل پری لگ رہی ہے ،   مالتی میری چوپڑا جوناس اس وقت گیا رہ ماہ کی ہے ۔

پرینکا نے  بیٹی کو  اپنے بازوؤں میں حفاظت سے تھام  رکھا ہے ، جہاں وہ جو اور کیون کی بیویوں، سوفی ٹرنر اور ڈینیئل جوناس کے ساتھ بیٹھی تھیں۔

پرینکا نے "مجھے تم پر بہت فخر ہے میری محبت! مبارک ہو" کے عنوان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر   ویڈیو  بھی  شیئر کی ،جس میں ان کے شوہر   نک جوناس  نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "مجھے آپ کے ساتھ والدین بننا پسند ہے "۔

مصنف کے بارے میں