وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا ۔ 

 ذرائع  کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی زیر صدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  چار نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا، وزارت توانائی کی جانب سے گردشی قرض مینیجمنٹ پلان بھی  پیش کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافی کی وزارت صحت کی سمری پر غور ہو گا، سیلاب زدہ علاقوں میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے خاتمے اور  پاور ہولڈنگ لمٹیڈ کو قرض کی  ادائیگی کیلئے 283 ارب کی منظوری دی جائے گی ۔