عمران خان کیلئے ایک اور مشکل ،بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

عمران خان کیلئے ایک اور مشکل ،بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

  پشاور:(محمد عالمزیب) نیب نے بی آرٹی منصوبے کی انکوائری تیز کردی۔

نیب ذرائع کے مطابق بی آرٹی  منصوبے سے متعلق محکمہ بلدیات پی ڈی اے سٹیٹ بنک اے جی آفس ٹھیکہ دار اور سی ایم ہاوس کی میٹنگز  کا ریکارڈ طلب کرلیاگیا ہے، انکوائری میں متعلقہ محکموں کے ماہرین اور نیب انوسٹی گیشن ٹیمیں شامل ہیں ۔

انوسٹی گیشن ٹیمیں منصوبےمیں تاخیر،  بسوں کاقبل از وقت منگوانا اور لاگت میں اضافے  ، ٹھیکہ منظور نظر   کمپنیوں کو  د ینے  اور  بسوں کی ریپرنگ  سے متعلق  تحقیقات کریں گی ۔ 

انکوائری میں بی آر ٹی میں استعمال ہونیوالے میٹریل کا جائزہ  اور کوریڈور کی پیمائش بھی کی جائیگی ،بی آر ٹی منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل  کی چیکنگ کےلئے ماہرین کو طلب  بھی کیاگیا جائے گا ۔

نیب ذرائع کا  کہنا ہے کہ تحقیقات میں  بی آر ٹی کا نقشہ اور فزیبلٹی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائیگا ،ا انکوائری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو طلب کیا جائیگا۔

زرائع کے مطابق بی آر ٹی صوبے کا میگا منصوبہ ہے  جس میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی  خرد برد   اور منصوبے کی  تعمیر میں پرائیویٹ کمپنیاں بیورو کریٹس اور سیا سی شخصیات کے  ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   نیب کے  نئے ارڈننس میں ترامیم کے بعد پچاس کروڑ سے کم کیسز احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس کر دئیے گئے  ہیں ،  اسکے بعد نیب خیبر پختونخواہ کو   عوامی اور  محکموں سے متعلق  کرپشن  کی  کوئی شکایات موصول  نہیں ہوئی ۔ مںصوبے کی  انکوائری  تیزی سے جاری ہے ۔