اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عمران خان پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی ۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید کی سزا کے بعد اپنے رد عمل میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے۔ ہم نے 342 کے بیان میں کہا ہے کہ ہم گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔ احتساب عدالت نے پاکستان کی تاریخ میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا۔ یہ ظلم ہوا ہے۔