بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے یا متبادل جگہ ، مختلف تجاویز پر غور

 بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے یا متبادل جگہ ، مختلف تجاویز پر غور

راولپنڈی : بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے یا متبادل جگہ پر، اس بارے میں  مختلف تجاویز پر غورکیاجارہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی منتقلی کے معاملے پر مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ اس بارے میں  سب جیل میں رکھنے سے متعلق قوانین کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ پنجاب اور وفاق کو سب جیل بنانے کی درخواست کر سکتی ہے۔  اڈیالہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر مختلف آپشن پر غور کیا جائے گا۔

بنی گالہ ہاؤس، زمان پارک اور سرکاری ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے پر غور کیا جارہا ہے، پنجاب میں سب جیل کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت جاری کرے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سب جیل کا نوٹیفکیشن ضلعی انتظامیہ جاری کرے گی۔ 

مصنف کے بارے میں