عام انتخابات ، طلبا کی موجیں، 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

  عام انتخابات ، طلبا کی موجیں، 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور: عام انتخابات کی وجہ سے طلبا کی موجیں ہوگئیں۔  پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کی وجہ سے   صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔

26bcbefa6c34c5fe75349713b0e7cc07

مصنف کے بارے میں