اسلام آباد :مالی سال 2025-26 کے جولائی تا جنوری عرصے میں مجموعی ٹیکس وصولیاں 7.15 کھرب روپے رہیں جو مقررہ ہدف سے 374 ارب روپے کم ہیں،
ٹیکس شارٹ فال کے باعث اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہفتہ کے روز بھی کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا جا سکے۔
ایف بی آر کے مطابق سپر ٹیکس کی مد میں مزید وصولیوں کی توقع ہے، تاہم مجموعی سالانہ کمی 597 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔