لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ایک بڑا ٹوٹل سیٹ کر کے آسٹریلیا کو دباؤ میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور ہم اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کو تین میچوں کی اس سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کینگروز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ اگر پاکستان آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کر لے گا۔