Get Alerts

معروف اداکارہ مونی روئے اب بھارتی فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہونگی 

معروف اداکارہ مونی روئے اب بھارتی فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہونگی 

ممبئی:بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ مونی روئے چھوٹے پردے پر اپنا لوہا منوانے کے بعد اب بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گی۔انہوں نے حالیہ مشہور ڈرامے "ناگن " میں کام کیا تھا۔ "ناگن " میں بہترین کارگردگی دکھانے کے بعداب"مونی روئے فلم"گولڈ " میں  اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ہے۔
فلم  پروڈیوسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ اداکارہ نے اپنی خوبصورتی اور بہترین کارگردگی کے باعث  ٹی وی کے بعد اب بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کر نے کی ٹھان لی ہے ۔
گزشتہ کچھ عر صے سے خبریں منظر عام پر آرہی تھیں کہ سلمان خان کے کہنے پر مونی روئے کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے لیکن فلم کے پروڈیوسر نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سفارش کے باعث فلم میں کاسٹ نہیں کی جارہی بلکہ اپنی بہترین کارگردگی کے باعث فلمی پردے پر نظر آئیں گی۔