پیپلزپارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التوا

پیپلزپارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التوا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے بیان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع کروادی۔پیر کوتحریک التوا پی پی پی سینیٹر سحر کامران نے جمع کروائی جس کے متن میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان پاکستان کے قومی مفاد کے حوالے سے اہم ہے۔تحریک التوا کے متن کے مطابق کشمیر کے عوام نے پاکستان سے الحاق کے لیے بڑی قربانیاں دیں جبکہ بیان پر ایوان میں بحث کی جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ راجہ فاروق جیسے کرداراقتدار میں رہیں گے تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچتا رہے گا۔تحریک انصاف کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کی حمایت میں قومی سلامتی پر وار شرمناک ہے، راجہ فاروق کے تحریک آزادی کشمیر پر وار کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مصنف کے بارے میں