ترکی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 7 افراد جان کی بازی ہار گے

Seven people, wildfires, Turkey, evacuation, villages, hotels, President Tayyip Erdogan

انقرہ : ترکی کے جنوبی علاقوں میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی جس کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ۔

صوبہ انطالیہ کے علاقے مانوگیٹ میں لگی آگ کی وجہ سے قریبی گھر اور ہوٹلز سیاحوں سے خالی کرا لیے گئے ہیں ۔ ترکی کے ان جنوبی علاقوں میں 3 دن کے دوران 71 جنگلات میں آگ لگی جس پر قابو پانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز ، 19 ہیلی کاپٹرز اور 6 جہاز بھی کوششیں کر رہے ہیں ۔

اس افسوسناک واقعے پر اپنے بیان میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ہم جنگل کی آگ سے متاثرہ کسی بھی شہری کو مشکل میں نہیں رہنے دیں گے ۔ انھوں نے کہا آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کسی سازش کے خدشے کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ، جنگلات میں لگی آگ اس قدر شدت اختیار کر چکی ہے کہ جنگل میں آگ سے جھلسے جانور بھاگتے نظر آ رہے ہیں ۔