معروف یو ٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک ہوگئے

معروف یو ٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک ہوگئے
سورس: file photo

روم : معروف ڈینش یوٹیوبر البرٹ ڈیرلینڈ پہاڑ پر ویڈیو کے شوٹنگ کے دوران گر کر ہلاک ہوگئے ۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ ڈینش یوٹیوبر وال گارڈینا میں اٹلی کے پہاڑی سلسلے ایلپس میں  656 فٹ بلند ماؤنٹ سیکسڈا سے نیچے گر کر ہلاک ہوگئے، انہیں بچانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیا گیا لیکن ڈیرلینڈ کو بچایا نہیں جاسکا اور وہ اتنی بلندی سے گرنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

یوٹیوبر کی والدہ وائب جارگر جینسن نے بیٹے کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے درخواست کی کہ بیٹے کے مداح ان کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

 ڈیرلینڈ کی والدہ نے کہا کہ ہم بڑے صدمے سے دوچار ہیں لیکن میں چاہوں گی کہ ان کے مداحوں کو اس بات کا علم ہوجائے۔

وہ اپنے گانے ’ایموجی‘ اور ’ویلفز‘ اور 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’ٹیم البرٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی وجہ سے بھی جانے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈیرلینڈ کے یوٹیوب پر ایک لاکھ 71 ہزار اور انسٹاگرام پر 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد فالوورز ہیں