عمران خان نے ابوظہبی کے بادشاہوں سے لاکھوں ڈالر لے کر گوادر بندگاہ کو تباہ کردیا: فضل الرحمن 

عمران خان نے ابوظہبی کے بادشاہوں سے لاکھوں ڈالر لے کر گوادر بندگاہ کو تباہ کردیا: فضل الرحمن 
سورس: File

پشاور : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان ابوظہبی کے بادشاہوں سے لاکھوں ڈالر لے کر گوادر بندگاہ کو تباہ کردیا ہے۔ گوادر بندرگاہ ایشیا کی دوسری گہری بندر گاہ تھی لیکن عمران خان نے رشوت لے کر وہاں ریت ڈالر کر اس کی گہرائی ختم کردی ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ منگل اور بدھ  کو حکمران جماعت کا اجلاس ہے۔ ہم معیشت اور سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے حکومت نہ لی جاتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے ۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ سمجھیں عمران خان کو ووٹ دینے کا مطلب ملک کی تباہی ہے۔ ضمنی الیکشن تمام جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی۔ خیبر پختونخوا کے وزرا عوام کا پیسہ بھتے میں دے رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں