نوبل انعام یافتہ ملالہ "باربی" ہائوس کی مہمان بن گئی ،فوٹو بوتھ سے شوہر کی تصویر بھی شیئر کردی

نوبل انعام یافتہ ملالہ

کیلیفورنیا: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی "باربی " ہائوس کی مہمان بن گئی ، ملالہ نے اپنے شوہر کے ساتھ فوٹو بوتھ سے تصویر بھی شیئر کردی۔ 

 ملالہ یوسف زئی  نے شوہر کے ساتھ  ’باربی"  دیکھی اور پھر باربی کے فوٹو بوتھ سے شوہر کے ساتھ  تصویر بھی شیئر کردی۔انسٹاگرام پر خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے اپنی اور شوہر عصر ملک کی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں باربی فوٹو بوتھ میں گلابی رنگ کے شلوار قمیض جبکہ عصر ملک کو  بلیک کوٹ اور سفید شرٹ زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ملالہ نے لکھا کہ اس باربی کے پاس نوبل انعام ہے جبکہ وہ (عصر ملک) صرف کین ہے، ہمیں فلم پسند آئی، یہ مزاحیہ اور سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔مجھے امید ہے کہ اس کیپشن سے تمام کینز کو اتنا نقصان نہیں پہنچے گا جتنا کہ فلم میں کین کو ہوا۔

ملالہ کی اس پوسٹ پر ان کے شوہر عصر ملک نے کمنٹ  کیا کہ  " آئی ایم کینوف"۔

مصنف کے بارے میں