سی پیک چین اور پاکستان کےدرمیان نئی دوستی کا آغاز، یہ  دونوں ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے: چینی نائب وزیر اعظم

سی پیک چین اور پاکستان کےدرمیان نئی دوستی کا آغاز، یہ  دونوں ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے: چینی نائب وزیر اعظم

 اسلام آباد:سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر کنونشن سنٹر  اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں  چین کے  نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  سی پیک چین اور پاکستان کےدرمیان نئی دوستی کا آغاز ہے ۔سی پیک بیلٹ اینڈ روز منصوبے کا حصہ ہے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے سمند رسے گہری ہے۔

سی پیک کی بدولت   اربن ریلوے،فائبر آپٹک سمیت دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنایاگیا۔سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا دور شروع ہوا۔ دونوں ممالک کےد رمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔ 

سی پیک کی دس سالہ تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہوئی۔  یہ دونوں ممالک کےد رمیان فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعے کے سوگ میں سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں