Get Alerts

پنجاب حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نئی وزارت کے قیام کا فیصلہ

لاہور: حکومتِ پنجاب نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کے لیے ایک نئی وزارت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں "دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی) بل 2025" کو پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ بل پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا، جس کا مقصد 2024 کے قانون میں ترامیم کر کے قیمتوں کے کنٹرول کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانا ہے۔

بل کے مطابق ایک نئی "پرائس کنٹرول کونسل" قائم کی جائے گی، جس کی سربراہی وزیر برائے پرائس کنٹرول یا وزیر اعلیٰ کی جانب سے نامزد کوئی عوامی نمائندہ کرے گا۔

کونسل میں تین ماہرین اور تین سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا، تاکہ فیصلہ سازی میں توازن اور مشاورت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کو نافذ کرنے کے لیے اب صرف گورنر پنجاب کی منظوری درکار ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا، مصنوعی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ٹیگز: