Get Alerts

ایف بی آر میں بڑی سطح پر افسران کے تبادلوں کی تیاری، ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن

ایف بی آر میں بڑی سطح پر افسران کے تبادلوں کی تیاری، ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی ناقص کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سینکڑوں افسران کے تبادلوں کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے گریڈ 17 اور 18 کے 200 سے زائد افسران کے تقرر و تبادلے کیے جائیں گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی بھی ری شفلنگ کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی بنیاد فیلڈ سطح پر کارکردگی کی غیر تسلی بخش صورتحال ہے۔ اس ری شفلنگ کا مقصد ریونیو کے اہداف کو جلد اور مؤثر طریقے سے حاصل کرنا اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

اسی دوران، ایف بی آر کے بورڈ ممبران میں بھی جلد تبدیلیاں متوقع ہیں جن کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ اندرونی اجلاسوں میں نئی حکومتی پالیسیوں اور انفورسمنٹ کے اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ وزیراعظم کو بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایف بی آر ہر ممکن کوشش کرے گا کہ ماہانہ ٹارگٹ بروقت پورا کیا جائے۔

ٹیگز: