Get Alerts

موثر سفارت کاری سے بھارت بے نقاب ہوا، سینیٹر عرفان صدیقی

موثر سفارت کاری سے بھارت بے نقاب ہوا، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث بھارت کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
یہ بات انہوں نے وزارت خارجہ کی سیکرٹری آمنہ بلوچ سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے انہیں حالیہ عالمی سفارتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری خارجہ نے فلسطین اور بھارت کے تناظر میں پاکستان کے موقف کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے اہم سفارتی دوروں اور غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے بھارت کے پہلگام سے متعلق جھوٹے دعووں کو تسلیم نہیں کیا، جو پاکستان کی سفارتی کامیابی کا ثبوت ہے۔

ٹیگز: