Get Alerts

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج رات ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج رات ہوگا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اہم اجلاس آج رات 8 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طلب کیا گیا ہے۔

 چیئرمین محسن نقوی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ بورڈ آف گورنرز کے زیادہ تر اراکین آن لائن شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئی سی سی میٹنگز پر بریفنگ، ایشین کرکٹ کونسل اور ایشیا کپ کی منتقلی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے ڈبلیو سی ایل میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ٹیگز: