اسلام آباد: جماعت اسلامی کے جاری ’’حق دو بلوچستان‘‘ لانگ مارچ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے مذاکرات کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ کریں گے۔
کمیٹی کا مقصد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کر کے بلوچستان کے عوام کے مطالبات پر بات چیت کا آغاز کرنا ہے۔ دیگر اراکین میں مختلف وزارتوں اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے بلوچستان کے حقوق کے لیے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے جس کا مطالبہ ہے کہ صوبے کو آئینی، معاشی اور سیاسی طور پر اس کا جائز حق دیا جائے۔