Get Alerts

آج کا فیصلہ ریاست مخالف سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے: عظمیٰ بخاری

آج کا فیصلہ ریاست مخالف سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی سے متعلق عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، اور یہ اقدام ریاست کے خلاف سوچ رکھنے والوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے مستقبل میں اس نوعیت کی حرکتوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے، اور اب کوئی بھی ریاستی اداروں پر حملے جیسا عمل کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کر کے اداروں کے خلاف اکسانا ناقابل قبول ہے، اور کسی بھی سیاسی جماعت کے نام پر اس قسم کی شدت پسندی یا دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ یہ فیصلہ معاشرے میں ایک نئی بحث کا آغاز کرے گا کہ 9 مئی جیسے واقعات پاکستان میں سیاست کا آخری اور ناکام ہتھیار تھے۔ ان کے مطابق، طاقت اور تشدد کے ذریعے اثر و رسوخ حاصل کرنے کی سوچ کو اب واضح شکست ہوئی ہے۔
 

ٹیگز: