Get Alerts

این اے 129 کا ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق کی غیر متوقع کنارہ کشی، مقامی امیدواروں کی راہ ہموار

این اے 129 کا ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق کی غیر متوقع کنارہ کشی، مقامی امیدواروں کی راہ ہموار

لاہور: مسلم لیگ (ن) کو لاہور کے اہم حلقہ این اے 129 میں غیر متوقع سیاسی تبدیلی کا سامنا ہے، جب سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔نمائندہ نیو  نیوز لاہور کے مطابق اُن کا کہنا ہے کہ وہ بعض سیاسی وجوہات کی بنا پر اس مرحلے پر بطور امیدوار میدان میں نہیں آنا چاہتے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سعد رفیق کے اس فیصلے سے حلقے میں مقامی سطح پر متحرک قیادت کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا کہ وہ پارٹی اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن خود کو امیدوار کے طور پر پیش نہیں کریں گے۔

ٹیگز: