اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے الوداعی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاک۔آذربائیجان تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز میں سفیر خضر فرہادوف کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے صدر الہام علییف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران تعاون اور مہمان نوازی پر حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور وزیراعظم کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔