لندن : انگلینڈ میں جاری ’دی ہنڈرڈ‘ لیگ کے دوران بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کی خوشگوار ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور پھر گلے مل کر کھیل کے میدان میں احترام اور دوستی کا پیغام دیا۔ یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ عرصے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں تناؤ دیکھا گیا ہے۔
جمائما روڈریگز ’سدرن بریو ویمن‘ جبکہ فاطمہ ثناء ’برمنگھم فینکس ویمن‘ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا یہ انداز شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔