Get Alerts

ایمیشا دلانی کی شاندار سنچری، سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہرا دیا

ایمیشا دلانی کی شاندار سنچری، سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہرا دیا

کولمبو : سری لنکا ویمنز ٹیم نے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے اچھا آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 66 رنز کی شراکت قائم کی۔ کپتان منیبہ علی نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شوال ذوالفقار اور ایمان نصیر نے دوسری وکٹ پر 61 رنز جوڑے۔

بعد ازاں پاکستانی بیٹنگ لائن زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔ شوال ذوالفقار 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں، جبکہ ایمان نصیر اور عائشہ ظفر نے بالترتیب 21 اور 17 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کاویا کاوندی، سوگاندیکا کماری اور چمودی پرابودا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے اوپنر ایمیشا دلانی کی ناقابل شکست 101 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔ کپتان چماری اتاپتو نے 39 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 جبکہ حمنہ بلال اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 2 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: