Get Alerts

پیٹرول 12 پیسے، ڈیزل 66 پیسے فی لیٹر سستا

پیٹرول 12 پیسے، ڈیزل 66 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے صارفین کو محدود ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈویژن نے یکم سے 3 اگست تک نافذ العمل نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نظرثانی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، تاہم تازہ فیصلے کے تحت دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: