Get Alerts

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا

  کراچی: پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان کھیلاجانے والامیچ رات 8بجے شروع ہوگاجبکہ تین میچز کی سیریز کے دوسرے دونوں میچزرات ساڑھے سات بجے شرو ع ہوں گے۔

 
اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شائقین کے لیے پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں، شٹل سروس بھی ہوگی، گرمی کی وجہ سے وقت 12 کے بجائے 3 سے 7 بجے تک ہو گا۔
میچز کے دوران سڑک بند کرنے کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک پلان پی ایس فائنل جیسا ہی ہے البتہ سڑکیں بند کرنے کے اوقات میں تبدیلی کی ہے، سڑکیں 11 کے بجائے 2 بجے بند ہوں گی۔

ٹیگز: