2018 الیکشن کا سال ہے ، لاہور پنجاب اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرتا ہے:عمران خان

2018 الیکشن کا سال ہے ، لاہور پنجاب اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرتا ہے:عمران خان
کیپشن: pti chairman imran khan lahore khitaab

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے ، لاہور فیصلہ کرتا ہے پنجاب کا اور پنجاب فیصلہ کرتا ہے پاکستان کا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور فیصلہ کرتا ہے پنجاب کا اور پنجاب فیصلہ کرتا ہے پاکستان کا ۔

انھوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اس وقت ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے ، 2018 الیکشن کا سال ہے ، عوام نے نئے پاکستان کا فیصلہ کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہے کہ نیا پاکستان بنے گا یا کیوں نکالا کا پاکستان بنے گا ، عوام نے نئے پاکستان کا فیصلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان دنوں لاہور کے دو روزے دورہ پر ہیں جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے , 29  اپریل کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا ۔