کسی کی خواہش پر جمہوریت نہیں چل سکتی ،خورشید شاہ

کسی کی خواہش پر جمہوریت نہیں چل سکتی ،خورشید شاہ
کیپشن: فائل فوٹو

سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر جمہوریت نہیں چل سکتی ، میں نہیں مانتا کہ آج ملک میں جمہوریت ہے۔

غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا عذاب ہمارے گلے ہے ، ہم کسی کو نہیں پاکستان کے عوام کو بچاناچاہتے ہیں ،پی ٹی آئی کی حکومت نے روزگاراورگھردینے کاوعدہ کیاتھالیکن پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں مہنگائی کاطوفان لے آئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما پنوعاقل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران قرضہ لے کرشرمندگی کے بجائے اظہارمسرت کرتے ہیں،ہمارے حکمران کشکول اٹھاکرگھومتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو چلانے کیلئے ذوالفقار بھٹو نے آئین دیا،بھٹو نے پاکستان کو نیوکلیئر پاوردی، ذوالفقاربھٹو نے ایٹم بم بناکرسرحدوں کی حفاظت کااعلان کیاتھا،کوئی شمن ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پی پی رہنما کا کہناتھا کہ ہم کسی کو نہیں پاکستان کے عوام کو بچاناچاہتے ہیں ،میں نہیں مانتا کہ آج جمہوریت ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک ماڈل اور بہترین حکومت تھی ،کسی کی خواہش پر جمہوریت نہیں چل سکتی ،غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا عذاب ہمارے گلے ہے ،چیلنج کرتاہوں ہماری حکومت موجودہ حکومت سے کہیں بہتر تھی،انہوں نے کہا کہ عمران خان بے نظیر کا نام بی آئی ایس پی سے ہٹانا چاہتے ہیں ،بے نظیر کا نام لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے ،کس کس کے دل اور ذہن سے بے نظیر کا نام نکالوگے ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان بے نظیر کا نام ہٹاتا رہے گالیکن ہم آگے بڑھتے رہیں گے ، پیپلزپارٹی کارڈنہیں خون سے زندہ ہے ،بے نظیر اور ذوالفقار بھٹو کا نام خون سے لکھا گیا ہے۔