زرمبادلہ کے ذخائر  میں نمایاں کمی ہوئی ہے ،اسٹیٹ بینک

 زرمبادلہ کے ذخائر  میں نمایاں کمی ہوئی ہے ،اسٹیٹ بینک

کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے  ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ   ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 32.33 کروڑ ڈالر کی  کمی ہوئی ، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 35 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.24 ارب ڈالر رہے۔

  ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 مارچ تک 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے جبکہ   کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.57 ارب ڈالر رہے۔ 

مصنف کے بارے میں