آج ملک بھر میں مفت آٹا اسکیم کے تمام ڈسٹری بیوشن سنٹرز بند رہیں گے

آج ملک بھر میں مفت آٹا اسکیم کے تمام ڈسٹری بیوشن سنٹرز بند رہیں گے

اسلام آباد :آج ملک بھر میں مفت آٹا اسکیم کے تمام ڈسٹری بیوشن سنٹرز بند رہیں گے۔

 ذرائع کے مطابق  حکومت کی جانب سے ڈسٹریبیوشن سینٹرزکو ہفتے میں ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ آٹاسپلائی چین کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔رمضان مفت اسکیم کے اہل افراد ڈسٹریبویشن سینٹرز سے کل سے حسب معمول مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو مفت آٹے کی سپلائی  کیلئے ملک بھر میں ڈسٹریبیوشن سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں