جسٹس امین الدین خان کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل کی بھی کیس کی سماعت سے معذرت

جسٹس امین الدین خان کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل کی بھی کیس کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد : پنجاب اور کے پی انتخابات  کیس  کی سماعت کیلئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال  کی جانب سے  نئے تشکیل دیئے گئے بنچ  میں شامل  جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ۔ 

  چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے کیس کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے گئے  چار رکنی بنچ میں   چیف جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل کو  شامل  کیا گیا تھا لیکن اب جسٹس جمال خان مندوخیل نے بھی سماعت سے معذرت کرلی ہے ۔جسٹس جمال مندوخیل نے کل کے حکم نامے سے متعلق اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ میں بنچ کا ممبر تھا لیکن    فیصلہ کرتے  وقت مجھ سے  مشاورت نہیں کی گئی اور حکمنامہ کھلی عدالت میں نہیں لکھوایا گیا،  میں  خود کو   بینچ میں ان فٹ  سمجھتا ہوں ، اللہ کرئے  بینچ جو بھی فیصلہ کرئے قابل قبول ہو اور آئین کے مطابق ہو ، بنے آئین کا پابند رہے، سب آئین کے پابند ہیں، اللّٰہ اس ملک کی خیر کرے۔

 
واضح رہے کہ    پنجاب اور خیبرپختونخوامیں عام انتخابات ملتوی کیس  کی سما عت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کل  ٹوٹ گیا تھا ۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست  پر  کیس کی  سماعت شروع کی تو  جسٹس امین الدین خان کے کہا کہ وہ کل کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سسنے سے معذرت کرتے ہیں۔

جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد چار رکنی  بنچ تحلیل کرکے  کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی ۔ آج  نیا تشکیل دیا گیا بنچ  نے  ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ  کیس کی سماعت  کر نی تھی  ۔ 

مصنف کے بارے میں