کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 11 افراد جاں بحق 

کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ، 11 افراد جاں بحق 
سورس: File

کراچی : کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب راشن کی تقسیم کےدوران بھگدڑ مچنے سے  بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سائٹ ایریا نورس چورنگی پر ایک فیکٹری میں راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ بھگدڑ مچ گئی۔ بھگڈر کے باعث متعدد خواتین قریب نالے میں گر گئیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بھگدڑ کرنٹ لگنے کی وجہ سے مچی جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے فیکٹری میں گیس لیکج ہوئی جس سے آگ لگ گئی اس کے بعد بھگدڑ مچی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 8 خواتین  اور 3 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق خواتین کو سول جبکہ زخمی خواتین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیاہے۔