Get Alerts

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع: گندم کی فصل متاثر، کسانوں میں شدید تشویش

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع: گندم کی فصل متاثر، کسانوں میں شدید تشویش

اسلام آباد / لاہور: جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے کسانوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق میدانی علاقوں میں چلنے والی تیز ہواؤں اور بارش نے گندم کی فصل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
 کٹائی کے لیے تیار گندم کی فصل زمین بوس ہو گئی ہے، جس سے نہ صرف پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے بلکہ کٹائی کے عمل میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ عین کٹائی کے وقت قدرت کی اس مار نے ان کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یکم سے 4 اپریل تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے میدانی اور بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری (اولے) بھی پڑ سکتے ہیں۔

ٹیگز: