اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت معیشت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی ریلیف اور کفایت شعاری کے حوالے سے دور رس فیصلے کیے گئے ہیں۔
صوبوں کی جانب سے مخالفت کے بعد حکومت نے ملک میں 'اسمارٹ لاک ڈاؤن' نہ لگانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری سطح پر اخراجات کم کرنے کے لیے 60 فیصد سرکاری گاڑیاں فوری بند کرنے اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر زرداری نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچت سے حاصل ہونے والے فنڈز کو مہنگائی کا بوجھ کم کرنے اور عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے۔