کراچی: مشہور گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی گانوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی معمولی تنازعہ پیدا ہوتا ہے، بھارت پاکستان پر پابندیاں لگا دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، پاکستانی گانے بھارت میں اسپوٹی فائی پر بند ہیں، جبکہ پاکستان میں بھارتی گانے بلا روک ٹوک چل رہے ہیں۔
ساحر علی بگا نے زور دے کر کہا کہ اگر پاکستانی موسیقی پر بھارت نے پابندی عائد کی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے تاکہ مقامی میوزک انڈسٹری کو تحفظ اور عزت دی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے شروعات کی تھی، اس لیے ہماری عوام اور حکومت کو اپنے فنکاروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔