اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 78 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3,588 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے، یعنی ہر سلنڈر تقریباً 923 روپے 71 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔