صدقہ فطر و فدیہ کی کم از کم شرح 100 روپے مقرر

صدقہ فطر و فدیہ کی کم از کم شرح 100 روپے مقرر

لاہور: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر و فدیہ کی کم از کم شرح 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کر دیا اور ملک کے مسلمان باشندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر و فدیہ ادا کریں۔ انہوں نے یہ اعلان بدھ کو رواں سال رمضان المبارک اور عید الفطر کی مناسبت سے کیا ۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ گندم کے حساب سے صدقہ فطر سو اور جو کے حساب سے 240 جبکہ کھجور اور کشمش کے نصاب سے یہ شرح 1600 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فدیہ صوم جو کے نصاب سے 7200 اور کھجور و کشمش کے نصاب سے 48 ہزار جبکہ کفارہ صوم 60 مساکین کو کھانا کھلانا یا اس کی مناسبت سے چھ ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لہذا تمام مسلمان باشندوں کو اپنی مالی حیثیت سے صدقہ فطر و فدیہ ادا کر کے اپنے احکام بجا لانے چاہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں