امریکا: 60 نومولود بچوں کو قتل کرنیوالی سابق نرس

امریکا: 60 نومولود بچوں کو قتل کرنیوالی سابق نرس

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک سابق نرس نے اپنے کیریئر کے دوران مبینہ طور پر 60 نومولود بچوں کو قتل کیا۔ سابق نرس جینین جونز 30 برس پہلے پندرہ ماہ کی ایک بچی کو ممنوعہ انجکشن لگا کر قتل کرنے کے جرم میں 99 برس قید کی سزا بھگت رہی ہے ۔

80 کی دہائی میں اس نے ایک نومولود کو بھی خطرناک انجکشن لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس جرم میں بھی جینین کو ساٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اب ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سابقہ نرس ممکنہ طور پر 60 نومولودوں کے قتل میں بھی ملوث رہی ہے جس کا وہ اعتراف کر چکی ہیں اور اس کے خلاف ایک نیا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں