ایران کی گیس فیلڈ بھارت سے لے کر روس کو دینے کی دھمکی

ایران کی گیس فیلڈ بھارت سے لے کر روس کو دینے کی دھمکی

تہران: ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے ٴٴفرزادبی گیس فیلڈ ٴٴ کی تعمیر کے حوالے سے مناسب اور اطمینان بخش پیشکش نہ دی تو اسے روسی آئل کمپنیوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ایران کی طرف سے یہ دھمکی ایک ایسے وقت پر دی گئی ہے کہ جب بھارت نے اس آئل فیلڈ کا ایک بلاک حوالے کئے جانے میں ایران کی جانب سے تاخیر پر ایرانی تیل کی خریداری روکنے کا اشارہ دیا تھا۔

ایران کے وزیر تیل بی جان زنگانی نے کہا کہ مجھے امید ہے اگر بھارتی کمپنیوں نے گیس فیلڈ کے حوالے سے اطمینان بخش پیشکش نہ دی تو اسے روسی کمپنیوں کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ دونوں ملک آف شور فیلڈ ز کی ترقی کے حوالے سے بھارت کے کردار کے حوالے سے مثبت رجحان رکھتے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق تہران اب گیس فیلڈ کے بلاک کی تعمیر کے حوالے سے دیگر ممالک کی کمپنیوں کی بھی ذمہ داریاں سونپنا چاہتا ہے اور بھارتی کنسورشیم کو اس کی تعمیر میں تھوڑا حصہ دینے کا خواہشمند ہے۔

مصنف کے بارے میں