Get Alerts

سپریم کورٹ کے سابق جج عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

سپریم کورٹ کے سابق جج عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

لاہور:سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ۔

وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔

اب اس اپیل کی سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے جونہی تاریخ کا فیصلہ ہوگا پی سی بی اس کاا اعلان کردے گا۔