سیاحت کے فروغ کے لئے پی آئی اے کا احسن اقدام

سیاحت کے فروغ کے لئے پی آئی اے کا احسن اقدام
سورس: file photo

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے مشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ‏ایک اور احسن اقدام سامنے آگیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ائیر سفاری شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے ائیرسفاری اسلام آباد سے ‏اسکردو کے لئے آپریٹ کی جائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ائیرسفاری سےمتعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور آئندہ ‏چندروز میں ائیرسفاری کا شیڈول جاری کر دیا جائےگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرسفاری سےدنیا کی بلندترین چوٹیاں دیکھنےکو ملیں گی جب کہ ‏ائیرسفاری سے ملک میں سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کر ‏رکھی ہیں۔ پہلی پرواز 16مئی کوکراچی سےاسکردوکیلئےپی کے455 روانہ ہوئی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کراچی سے اسکردو کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔