پی ٹی آئی کی اپنے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شریک نہ ہونے کی ہدایت

پی ٹی آئی کی اپنے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شریک نہ ہونے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کیلئے نہ جائیں، ہم استعفیٰ دے چکے ہیں اس لئے مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا ہے تاہم پارٹی قیادت نے اپنے ارکان اسمبلی کو جانے سے روک دیا ہے۔ 
دوسری جانب پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف واپس قومی اسمبلی میں نہیں جائے گی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس حوالے سے بھی اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 
کور کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں جانے یا نہ جانے سے متعلق ک افی بحث ہوئی تاہم فی الحال اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اگر حکومت نے انفرادی استعفے قبول کئے تو ہم ہدالت جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں