65 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے حج ادا کرنے پر پابندی

65 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے حج ادا کرنے پر پابندی

ریاض: سعودی عرب نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے فریضہ حج کی ادائیگی پر عائد کر دی ہے جبکہ عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین اور منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے حج 2022 کے عازمین کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئیں۔
ہدایت نامے کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کوحج کیلئے آنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ عازمین حج کو ناصرف سعودی وزارت صحت کی منظو کردہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہو گا بلکہ سعودی عرب آمد سے 48 گھنٹے قبل منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا بھی لازمی ہو گا۔ 
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ بالا ہدایات پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامے پرسختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ائیرلائنز پر بھی جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں