تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی

تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی

لندن: عالمی منڈی میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کے گزشتہ روز سودے 4.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 73.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.4 فیصد کمی کے ساتھ 69.46 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

خیال رہے وفاقی وزیر احسن اقبال نے وائس آف امریکہ کو دیے گئے  انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی، اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پیٹرول کی قیمت ضرور کم ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی روسی تیل کی ایک کم مقدار پاکستان پہنچ رہی ہے، چھ ماہ یا سال بعد جب روس سے زیادہ تیل پاکستان آئے گا تو اس سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔