ویڈیو  وائرل: مقابلہ حسن ہارنے پر خاوند نے ملکہ حسن کا تاج پٹخ کر توڑ دیا

ویڈیو  وائرل: مقابلہ حسن ہارنے پر خاوند نے ملکہ حسن کا تاج پٹخ کر توڑ دیا

براسیلیا: اہلیہ کے مقابلہ حسن میں  ہارنے پر شوہرنے  ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے جیتنے والی ماڈل کا تاج پٹخ کر توڑ دیا۔

 این ڈی ٹی وی کے مطابق برازیل میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن کےسٹیج پر کی جانے والی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون فائنل میں پہنچنے والی نتھالی بیکر اور ایمانیولی بیلینی میں سے کسی ایک کو تاج پہنانے کے لیے نتیجہ سنتی ہیں لیکن اس سے قبل کہ  مقابلہ جیتنے والی ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنائیں دوسرے نمبر پر آںے والی نتھالی بیکر کے خاوند نے اسٹیج پہ آکر ان کے ہاتھ سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک دیا۔

 حملہ آور نے  صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنی اہلیہ کو وہاں سے لے جاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر تاج اٹھا کر اسٹیج پہ پٹخا جس سے وہ ٹوٹ گیا۔ مقابلہ حسن کی سکیورٹی نے اسٹیج پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزم کو جاتے ہوئے پکڑ لیا۔